وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ بلوچستان کو ماضی میں نظرانداز کیا گیا، تحریک انصاف کی حکومت بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے پرعزم ہے۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے بلوچستان نیشنل پارٹی کے رکن عبدالرؤف مینگل نے لاہور میں ملاقات کی۔
اس موقع پر عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کا سپاہی بن کر کام کر رہے ہیں، بلوچستان کی تعمیر و ترقی میں پنجاب اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہماری خوشیاں اور دکھ سانجھے ہیں، مل کر نئے پاکستان کیلئے کام کرنا ہوگا۔
عبدالرؤف مینگل نے امید ظاہر کی کہ پنجاب کے تعلیمی اداروں میں بلوچستان کے طلباء و طالبات کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوں گے۔












