وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عوام اپنی بچیوں اور فیملیز کو خونی مارچ سے محفوظ رکھیں، عام انتخابات آئینی مدت پوری ہونے پر اگلے سال ہوں گے۔
عمران خان کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ فارن فنڈڈ فتنے نے مان لیا ہے کہ اس نے آرمی چیف کو غیر معینہ مدت کے لئے توسیع کی پیشکش کی تھی۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ فارن فنڈڈ فتنہ فوج کے امیج کو بہتر نہیں صرف فوج میں بغاوت اور شہداء کے خلاف مہم چلا سکتا ہے، اس کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جس کا وہ مستحق ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان نے اقتدار میں آتے ہی اپنے قریب ترین لوگوں سے آنکھیں بدل لیں، اس نے 4 سال تک کرپشن نہیں کی بلکہ ڈاکے ڈالے ہیں، لیکن اللہ کا شکر ہے کہ 6 ماہ پہلے ملک تباہی کی طرف جانے سے بچ گیا۔
وزیراطلاعات نے کہا کہ شہباز شریف اور رانا ثناء اللہ خاں جرائم پیشہ تھے تو چار سال میں ثابت کر دیتے، تحریکِ انصاف کو صرف فارن فنڈد فتنہ نے کرش کیا ہے، جاسوسی کی اجازت آپ نے خود دی ہوئی تھی، آپ کو آزاد میڈیا سے نہیں بلکہ اپنے اندر کے فتنے کا خوف تھا۔
وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ والدین اپنے بچوں کو آج خونی مارچ سے محفوظ رکھیں، انتخابات آئینی مدت پوری ہونے پر اگلے سال ہوں گے۔












