انڈونیشیا کے شہرپالو میں زلزلےاور سونامی سے ہلاکتوں کی تعداد 420 ہوگئی ۔

خبر ایجنسی کے مطابق متاثرہ علاقوں میں خوراک اورپانی کی کمی ہےاور 17 ہزار افراد علاقے سے انخلا کرچکے ہیں، ملبے تلے دبے سیکڑوں افراد کی تلاش کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

مقامی مارکیٹوں میں لوٹ مار کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیاہے جبکہ انڈونیشیا کے صدر آج متاثرہ خطے کا دورہ کریں گے۔

دوسری جانب 7.5 شدت کے زلزلے میں 540 افراد شدید زخمی بھی ہوئےہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY