تیمور علی خان کی آیا کتنا معاوضہ وصول کرتی ہیں؟

0
1012

بالی ووڈ اداکار سیف علی خان اور اداکارہ کرینہ کپور کے ننھے نواب تیمور علی خان کے حوالے سے ایک دلچسپ خبر سامنے آئی ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ننھے تیمور علی خان کا خیال رکھنے والی آیا کی تنخواہ ڈیڑھ لاکھ بھارتی روپے ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ میں چھوٹی سی عمرمیں اسٹارکڈ بننے والے سیف اورکرینہ کے بیٹے تیمورعلی خان بھی خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں۔ تیموراکثرمقامات پرسیف اورکرینہ کے ساتھ نظرآتے ہیں پرسب سے زیادہ وہ اپنی آیا کے ساتھ تصاویروں میں نظر آتے ہیں جن کے وہ بہت زیادہ قریب ہیں۔

رپورٹس کے مطابق تیمورکا خیال رکھنے والے ان کی آیا ماہانہ ڈیڑھ لاکھ روپے تنخواہ لیتی ہیں جوزیادہ وقت دینے پرایک لاکھ 75 ہزاربھی ہوجاتی ہے۔ تیمور کی آیا کو ایک کار بھی دی گئی ہے جس میں وہ تیمورکوگھوماتی ہیں۔

واضح رہے کہ تیمورکی یہ آیا ممبئی میں اسٹارزکے بچوں کے لیے آیائیں دینے والی ایک بڑی ایجنسی کی جانب سے بھیجی گئی تھیں جو اسٹارزکے بچوں کا خیال رکھتی ہیں اوراسی ایجنسی نے اداکارتوشارکپوراوراداکارہ سوہا علی خان کوبھی آیا دی ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY