قرض کیلئے اگلے ماہ آئی ایم ایف سے مذاکرات کرینگے :اسد عمر

0
700

وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے قرض کے حصول کے لئے اگلے ہفتے بات چیت کریں گے، جب تک صنعت پاؤں پر کھڑی نہیں ہوتی باقی ملکوں سے آگے نہیں نکل سکتے، وسائل کی کمی ہے اور یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ تھوڑے وسائل کہاں لگانے ہیں۔

ایوان صنعت و تجارت فیصل آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان تاریخ کے مشکل ترین دور سے گزر رہا ہے، کہا جا رہا ہے کہ خطے میں پاکستان افغانستان سے بھی پیچھے ہے لیکن ایسا نہیں، پاکستان میں ﷲ تعالی کی ہر نعمت ہے لیکن پھر بھی ہم آئی ایم ایف سے قرض لینے کے دوراہے پر کھڑے ہیں، اگلے ہفتے ہم آئی ایم ایف سے قرض لینے کے لیے بات چیت کریں گے۔

اسد عمر کا کہنا تھا ہم دنیا کے تمام ملکوں سے پیچھے رہ گئے ہیں جب تک ہماری صنعت اپنے پائوں پر کھڑی نہیں ہوتی تب تک ہم باقی ملکوں سے آگے نہیں نکل سکتے ،ہمارے پاس وسائل کی کمی ہے اور اب یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ تھوڑے وسائل کو کہاں لگانا ہے ، انہوں نے کہا کہ چنیوٹ میں ڈیم کا ایک اچھا آئیڈیا ہے اور میں اس حوالے سے بات کروں گا ۔

SHARE

LEAVE A REPLY