بنگلا دیش کی عدالت نے وزیراعظم حسینہ واجد کے بیٹے کے قتل کی سازش کے الزام میں اخبار کے دو سابق سینیئر ایڈیٹرزکو 7 سال قید کی سزا سنا دی۔
بنگلا دیشی پراسیکیوٹر کے مطابق ڈھاکا کی عدالت کی جانب سے 88 سالہ شفیق الرحمان اور 70 سالہ محمود الرحمان کو ان کی غیرموجودگی میں7،7 سال قید کی سزا سنائی گئی۔
پراسیکیوٹر کے مطابق دونوں سابق ایڈیٹرز کے ساتھ 3 اور افراد کو بھی 7 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔












