بارہ جولائی معروف براڈکاسٹر آغا ناصر کی پہلی برسی

0
101

معروف براڈ کاسٹر، پروڈیوسر اور ڈائریکٹر آغا ناصر ممبئی میں1937 میں پیدا ہونے والے آغا ناصر پاکستان میں سرکاری ریڈیو اور ٹی وی پر کئی اہم ترین عہدوں پر تعینات رہے۔ انہوں نے 1955 میں ریڈیو پاکستان سے بحیثیت براڈکاسٹر اپنے کریئر کا آغاز کیا، بعد ازاں وہ ادارے کے ڈائریکٹر جنرل کے عہدے پر بھی فائز رہے۔ 1964 میں جب پاکستان میں ٹیلی ویژن چینل کی بنیاد رکھی گئی تو وہ بھی بطور ہدایت کار اور پروڈیوسر اس سے منسلک ہوگئے۔ وہ کچھ عرصے کے لیے پی ٹی وی کے مینیجنگ ڈائریکٹر بھی رہے۔

آغا ناصر نے ریڈیو پاکستان میں “اسٹوڈیو نمبر 9″ اور “حامد میاں کے یہاں” جب کہ پاکستان ٹیلی وژن میں “الف نون ،تعلیم بالغان جیسے شاہکار ڈرامے تخلیق کئے۔ 1970 کے عام انتخابات براہ راست نشریات بھی ان کے کیرئیر میں اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے. انہوں نے کئی فلموں کی ہدایت کاری بھی کی، ان کی زیر ہدایت فلموں میں وحید مراد اور طلت اقبال جیسے اداکاروں نے کام کیا۔

نھوں نے کئی فلموں میں ہدایت کاری بھی کی جن میں وحید مراد اور طلت اقبال جیسے اداکاروں نے کام کیا تھا۔
وہ ایک اچھے مصنف بھی تھے انھوں نے کل چھ کتابیں تحریر کیں اور ان کی ثقافت پر تحریروں کو کافی پسند کیا گیا۔
اپنی ریٹائرمنٹ کے بعد وہ ایک نجی ٹی وی چینل سے بھی منسلک رہے۔
انھیں ان کی خدمات کے نتیجے میں صدارتی تمغہ برائے حسنِ کارکردگی سے بھی نوازا گیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY