افغانستان کے جنوبی صوبہ ہیلمند کے شہر لشکر گاہ میں ایک انتخابی امیدوار پر خودکش حملے کے نتیجے میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

ہیلمند کے صوبائی گورنر کے ترجمان کے مطابق حملہ آور نے صالح محمد اچکزئی کے انتخابی دفتر میں خود کو دھماکے سے اڑایا۔ اس حملے میں اچکزئی سمیت 10 افراد زخمی بھی ہوئے۔ افغانستان میں 20 اکتوبر کو پارلیمانی انتخابات ہونا ہیں۔ طالبان نے انتخابات کو ناکام بنانے کی دھمکی دے رکھی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY