ہیری اور میگھن کے یہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع

0
757

شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کے یہاں اگلے سال ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔برطانوی شاہی خاندان کے چھوٹے صاحبزادے شہزادہ ہیری اوران کی اہلیہ میگھن مارکل کے یہاں سال 2019 میں پہلےبچے کی پیدائش متوقع ہے۔ اس بات اعلان شاہی محل کنسنگٹن پیلس کی جانب سےسوشل میڈیا پر کیا گیاہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کنسنگٹن پیلس کے پوسٹ جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ڈیوک اورڈچس آف سسکس اس بات کا اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس کر رہے ہیں کہ ڈچس آف سسکس کے یہاں 2019 کے موسمِ بہار میں پہلے بچے کی آمد متوقع ہے۔‘

برطانوی میڈیا نے شاہی جوڑے کی سڈنی پہنچنےکی تصاویر شائع کی ہیں جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میگھن نے جامنی رنگ کے دو فولڈر اٹھا رکھے ہیں ۔سوشل میڈیا پران تصاویر کو لےکر تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

ایک جانب پرستاروں کا کہنا ہے کہ شاید میگھن کچھ چھپانا چاہتی ہیںتو دوسری جانب لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ لگتا ہے ڈچس آف سسکس دستاویزات کے ساتھ خاص تیاری سے سڈنی آئی ہیں

SHARE

LEAVE A REPLY