افغانستان میں بروز ہفتہ پارلیمانی الیکشن کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی نے بتایا ہے کہ کابل میں متعدد پولنگ اسٹیشنوں کے نزدیک بم دھماکے ہوئے ہیں۔ اطلاعات ہیں کہ یہ دھماکے اس وقت ہوئے، جب ووٹرز اپنا حق رائے دہی استمعال کرنے کی خاطر ان پولنگ مراکز میں موجود تھے۔ تاہم فوری طور پر تفصیلات معلوم نہیں ہو سکی ہیں کہ اس دھماکوں میں کتنے افراد زخمی یا ہلاک ہوئے ہیں۔ تقریبا 54 ہزار سکیورٹی اہلکاروں کی کوشش ہو گی کہ ملک میں انتخابی عمل تشدد کے بغیر جاری رہے۔ بدعنوانی کے الزامات اور تشدد کی وجہ سے حکمت عملی کے حوالے سے اہم جنوبی صوبے قندھار میں الیکشن ملتوی کر دیے گئے ہیں











