افغانستان کے کچھ حلقوں میں پولنگ کا عمل اتوار کے دن بھی ہوگا۔ الیکشن کمیشن نے بتایا ہے کہ ٹیکنیکل اور انتظامی مسائل کی وجہ سے ہفتے کے دن کچھ حلقوں میں پولنگ کا عمل متاثر ہوا، جس کی وجہ سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے سربراہ عبدالبادی صیاد کے مطابق کئی مراکز میں پولنگ کا عملہ اور پولنگ کے لیے مواد بھی تاخیر سے پہنچا، لہٰذا ان حلقوں میں پولنگ کا سلسہ اتوار کے روز تک جاری رہے گا۔











