الیکشن کمشن نے کہا ہے کہ آج ضمنی انتخابات کے دوران پولنگ شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہی، شناختی کارڈ کے بغیر ووٹنگ کی اجازت نہیں تھی تاہم زائد المیعاد شناختی کارڈ پر ووٹ ڈالا جا سکتا تھا۔ پانچ بجے تک جو لوگ پولنگ اسٹیشن کے احاطے میں تھے انکو ووٹنگ کی اجازت تھی۔
ملک میں آج 1 قومی اسمبلی اور 2 صوبائی نشستوں کے علاوہ آزاد کشمیر اسمبلی کی ایک نشست پر بھی ضمنی انتخاب ہوا، الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق ووٹرز پولنگ سٹیشنز میں موبائل فون اورکیمرہ نہیں لے سکتے تھے، ووٹ کی معلومات شناختی کارڈ نمبر8300 پرایس ایم ایس سے معلوم کرسکتے تھے۔
الیکشن کمیشن کا آج ضمنی انتخاب کیلئےقائم سہولت سینٹرفعال ہے جہاں شام 6 بجے تک کام جاری رہے گا۔











