سعودی شاہی خاندان کا جمال خاشقجی کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت

0
866

سعودی حکمرانوں کے ناقد صحافی جمال خاشقجی کی ہلاکت کے بعد سعودی شاہی خاندان کے ارکان نے خاشقجی کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق شاہ سلمان کے علاوہ ان کے بیٹے اور ولی عہد محمد بن سلمان نے بھی خاشقجی کے اہل خانہ کو ٹیلی فون کر کے ان سے افسوس کا اظہار کیا۔

سعودی عرب کے اس صحافی کو ترک شہر استنبول کے سعودی قونصل خانے میں ہلاک کر دیا گیا تھا۔ خاشقجی کی موت کی تاحال غیر واضح وجوہات کے باعث جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے سعودی عرب کو جرمن ہتھیاروں کی فراہمی پر عارضی پابندی کی حمایت کر دی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY