فیصل آباد میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر دو دہشت گردوں کو آٹھ ،آٹھ سال قیدبامشقت، پچاس، پچاس ہزار روپے جرمانے اور تمام جائیداد ضبط کرنے کی سزا کا حکم سنایا ہے۔
استغاثہ کے مطابق انور خان اور رسول محمد نامی افرادکو سی ٹی ڈی نے فروری 2018میں جھنگ روڑ پر بچوں کے پارک کے قریب مشکوک ہونے کی بنا پر پکڑا تھا جن کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ برامد ہوا تھا۔
انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے آج مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے دونوں مجرموں کو مجموعی طور پر آٹھ، آٹھ سال قید بامشقت ،پچاس ،پچا س ہزار روپے جرمانے اور مجرموں کی تمام جائیدادضبط کرنے کا حکم دیا ہے ۔












