وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نواز شریف دوبارہ جیل جائیں گے اور سو فیصد جائیں گے، ہل میٹل کیس کے حقائق سامنے ہیں۔
جیو نیوز کے پروگرام کپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف دبئی میں ایف زیڈ ای کپیٹل کے سی ای او ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس کمپنی سےپیسے ہل میٹل کو دیئے جاتے ہیں، پھر ایک ڈرائیور، ایک باورچی اور ایک گارڈ کے پاس آتے اور پھر 80 کروڑ روپے کی رقم اکٹھا ہو کر مریم نواز کے اکاؤنٹ میں چلی جاتی ہے۔













