ہر انسان کا وقت بدلتا ہے،صوفیہ یاسین

0
1684

زیست میں گزرے وقت کے ساتھ کبھی کبھی خود انسان تو کبھی وقت بدلتا ضرور ہے ۔
برطانیہ میں سال میں دو دفع ہر شہری کا ایک ساتھ ہی وقت بدلتا ہے مارچ اور اکتوبر کے مہینے میں۔
کبھی گھڑی کو ایک گھنٹہ آگے کیا جاتا ہے تو کبھی پیچھے۔ بہت سارے لوگ اس بدلتے وقت سے کنفیوز بھی ہوجاتے ہیں شروع شروع میں تو بڑے دلچسپ حادثات کا شکار بھی رہتے ہیں ۔
کبھی وقت سے پہلے کام پر پہنچنا اور کبھی کسی اپائیمنٹ پر۔
لیکن آہستہ آہستہ سب اس تبدیلی کے عادی ہو جاتے ہیں۔ موسمِ گرما میں تو نو ، دس بجے تک شام کا گمان تک نہیں ہوتا البتہ موسم سرما کے آتے ہی چار بجے سے ہی اندھیرا چھا جاتا ہے ،
موسم سرما کے شروع ہوتے ہی کچھ لوگ عجیب سے بوجھل پن اور سستی کا شکار ہوجاتے ہیں تو کچھ ایک گھنٹہ زائد ملنے کی خوشی سے سرشار نظر آتے ہیں ۔
خیر وقت کا کام ہے گزرنا۔
وقت نہیں تھمتا۔۔۔ لیکن کہیں نہ کہیں ہم ضرور تھم جاتے ہیں ہماری زندگی کے سفر میں کوئی ایسا لمحہ کوئی ایسا حادثہ تمام عمر کے لئے ہماری زندگی کو متاثر کر دیتا ہے جسکی وجہ سے ہمارے لئے آگے بڑھنا مشکل ہو جاتا ہے۔
بیتی یادوں کو بھلا پانا در حقیقت مشکل امر ہے۔
لیکن کچھ لوگ اپنے رب کی عطا کردہ ہمت سے وقت اور حالات کو بھی مات دے کر آگے بڑھ جاتے ہیں اور کچھ تھک کر ہار مان لیتے ہیں۔
اور یہ وقت دبے پاؤں ان کے پاس سے گزر جاتا ہے۔
صوفیہ یاسین ۔ ہڈرزسفیلڈ

SHARE

LEAVE A REPLY