وزیر اعظم عمران خان چین کے 5روزہ دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے،چین سے امدادی پیکیج کا فوری اعلان نہ ہو سکا، البتہ اس پر بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق ہوا ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک بیان میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے وزیراعظم کی قیادت میں دورہ چین سےواپسی پرپُراعتماد ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور چین آہنی دوست ہیں، جو ترقی کی نئی بلندیوں کو چھوئیں گے، چین کے ساتھ تعاون اور باہمی مفاد کی پالیسیوں سے نئی نسل کےلیے راہیں کھلیں گی

وزیراعظم کے دورہ چین میں 15معاہدوں پر دستخط کیے گئے، چین سےامدادی پیکیج کافوری اعلان نہ ہوسکا، لیکن اس پر بات چیت جاری رکھنے پر دونوں ملکوں میں اتفاق ہوا ہے۔

وزیراعظم کی روسی ہم منصب سے بھی ملاقات ہوئی ہے جس کےدوران دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY