دفتر خارجہ کی آسیہ بی بی کے بیرون ملک جانے کی تردید

0
1780

رجمان دفتر خارجہ نے سپریم کورٹ آف پاکستان سے توہین رسالت کیس میں بری ہونے والی آسیہ بی بی کی بیرون ملک روانگی کی خبروں کی تردید کردی۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ آسیہ بی بی کہیں نہیں گئیں،پاکستان میں ہی ہیں،نظرِثانی اپیل کے فیصلے تک آسیہ بی بی پاکستان سے باہر نہیں جائے گی۔

واضح رہے کہ آسیہ بی بی کو سپریم کورٹ سے بریت کے بعد گزشتہ شب ویمن جیل ملتان سے رہا کیا گیا تھا۔

اس سے قبل برطانوی نشریاتی ادارے نے دعویٰ کیا تھا کہ آسیہ بی بی جیل سے رہائی کے بعد بیرون ملک روانہ ہو گئی ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY