طویل مذاکرات کے بعد برطانیہ اور یورپی یونین بریگزٹ معاہدے کے مسودے پر تکنیکی سطح پر متفق ہو گئے ہیں۔ برطانوی اور آئرش میڈیا کے مطابق اس اتفاق رائے کے بعد برطانوی وزیر اعظم ٹریزا مے نے بدھ کے روز ملکی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔
نیوز ایجنسی روئٹرز کے مطابق جلد ہی سرکاری سطح پر بھی اس اتفاق رائے کا اعلان کر دیا جائے گا۔ قبل ازیں برطانوی وزیر اعظم ٹریزا مے کے نائب نے کہا تھا کہ لندن اور برسلز بریگزٹ معاہدے کے ’بہت ہی قریب‘ پہنچ چکے ہیں۔












