امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کے مطابق صدر ڈونلد ٹرمپ کے اقتدار کے پہلے سال میں نفرت پر مبنی جرائم میں سترہ فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سن دو ہزار سترہ میں ایسے واقعات کی تعداد سات ہزار ایک سو پچہتر رہی جبکہ سن دو ہزار سولہ میں یہ تعداد چھ ہزار ایک سو اکیس تھی۔ اس ادارے کا واشنگٹن حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس رجحان کے سدباب کے لیے فوری طور پر اقدامات اٹھائے جائیں۔












