يورپی يونين کے رکن ممالک کے وزراء اس بات پر متفق ہو گئے ہيں کہ سن 2030 تک بسوں اور ٹرکوں سے خارج ہونے والی کاربن ڈائی آکسائڈ يا دھوئيں ميں تيس فيصد تک کی کمی لائی جائے گی۔ يہ اعلان آج بروز جمعرات آسٹريا کی جانب سے کيا گيا، جو ان دنوں يونين کی صدر ملک ہے۔ اس سلسلے ميں پندرہ فيصد کٹوتی کے ہدف تک سن 2025 تک پہنچنے پر بھی اتفاق ہوا۔ يورپی پارليمان مقررہ وقت تک کاربن ڈائی آکسائڈ کے اخراج ميں پينتيس فيصد کمی کی خواہاں ہے اور اب يورپی کونسل کو مذاکرات ميں کسی سمجھوتے تک پہنچنا ہو گا۔

SHARE

LEAVE A REPLY