العزیزیہ سٹیل مل ریفرنس میں پیشی کیلئےنوازشریف اسلام آباد کی احتساب عدالت پہنچ گئے، سابق وزیراعظم عدالتی سوالنامے کے بقیہ 31 سوالات کے جوابات قلمبند کروا دئیے۔

سابق وزیراعظم نوازشریف کیخلاف العزیزیہ اورفلیگ شپ ریفرنسز میں آج عدالت پیش ہو گئے۔ احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک کیس کی سماعت کررہے ہیں۔ سابق وزیراعظم نوازشریف نے آج بھی العزیزیہ سٹیل مل ریفرنس میں بیان قلمبند کروائے۔انھوں نے کہا کہ اکاؤنٹ میں بیرون ملک سے آنے والی رقوم درست طور پر ظاہر کیں، جوایف بی آر ریکارڈ میں ظاہر ہیں،جے آئی ٹی کی تحقیقات کے دوران ریکارڈ شدہ بیانات قابل قبول شہادت نہیں۔ نوازشریف نے کہا کہ سپریم کورٹ میں میری طرف سے متفرق درخواست جمع کرائی گئی،جے آئی ٹی کے اکٹھے کئے گئے نام نہاد شواہد اور رپورٹ مسترد کرنے کی بھی استدعا کی۔ انھوں نے کہا کہ درخواست میں بتایا تھا کہ جے آئی ٹی محض تفتیشی ایجنسی سے زیادہ کچھ نہیں،یہ بیان عدالت میں بطور شواہد پیش نہیں ہوسکتا۔ نوازشریف نے موقف اختیار کیا کہ جے آئی ٹی کی تحقیقات تعصب پر مبنی اور ثبوت کے بغیر تھیں، جے آئی ٹی کو صرف انکم ٹیکس ریٹرن،ویلیتھ اسٹیٹمنٹ اور ویلتھ ریٹرن دیں۔

گذشتہ سماعت پرنوازشریف نے اپنے بیان میں قطری شہزادےکےخطوط سے لاتعلقی ظاہر کی تھی فلیگ شپ ریفرنس میں نیب کے تفتیشی افسرمحمد کامران کوبھی آج طلب کیا گیا ہے

SHARE

LEAVE A REPLY