وزیر اعظم نے ملکی معیشت میں بہتری کیلئے مڈٹرم فریم ورک کی منظوری دے دی

0
756

وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت اقتصادی مشاورتی کونسل کا اجلاس ہوا۔ وزیر اعظم نے ملکی معیشت میں بہتری کیلئے مڈٹرم فریم ورک کی منظوری دے دی۔

اقتصادی مشاورتی کونسل کے اجلاس میں وزیر خزانہ اسد عمر، وزیرپلاننگ خسرو بختیار، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے شرکت کی۔ وزیر اعظم کے مشیر ڈاکٹر عشرت اور گورنر اسٹیٹ بینک بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

اجلاس کے بعد جاری اعلامیے کے مطابق اجلاس میں ٹیکس ریفارمز، ایس ایم ایز، روزگار کے مواقع اور سوشل پروٹیکشن ترجیحات پر غور کیا گیا۔ جبکہ درآمد اور برآمد کندگان کو سہولیات فراہم کرنے کے اقدامات بھی زیر غور آئے۔اجلاس میں ہاؤسنگ، زراعت، ایس ایم ایز میں مراعات کے حوالے سے بھی مشاورت ہوئی۔

اعلامیے کے مطابق کونسل ممبران کی جانب سے مختلف شعبوں میں فروغ کی تجاویز کو حتمی شکل دی گئی۔ وزیر اعظم نے محروم طبقہ کیلئے سوشل پروٹیکشن فریم ورک کی بھی منظوری دے دی جس میں غربت،صحت ،تعلیم سے متعلق چیلنجز سے نمٹنے کے اقدامات شامل ہیں۔

اعلامیے کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے نیا پاکستان ہاؤسنگ پروجیکٹ کیلئے 5 ارب سمیت غربت مٹاؤ پروگرام کیلئے عالمی بینک سے بیالیس ملین ڈالرز قرض لینے کی منظوری بھی دی۔

SHARE

LEAVE A REPLY