برطانوی وزیراعظم ٹریزا مَے نے بریگزٹ ڈیل کے بعد برطانوی اور یورپی یونین کے تعلقات کے مشترکہ اعلامیے پر اتفاق رائے پیدا ہونے پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب یورپی یونین کی ویک اینڈ پر سمٹ کی راہ ہموار ہو گئی ہے اور اسی سمٹ میں ڈیل کی تصدیق کی جائے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ ڈیل برطانیہ کے بہترین مفاد میں ہے۔ ٹریزا مَے کے مطابق ڈیل برطانوی شہریوں کے لیے بھی بہترین ہو گی اور اس سے ان کا مستقبل روشن ہو گا۔

دوسری جانب یورپی کونسل کے صدر ڈونلڈ ٹسک نے تصدیق کی ہے کہ اتوار پچیس نومبر کو یورپی یونین کی سمٹ طلب کی گئی ہے، جس میں ڈیل کے مسودے کا جائزہ لیا جائے گا۔

SHARE

LEAVE A REPLY