ویمن ورلڈ ٹی ٹونٹی سیمی فائنل میں انگلینڈ نےبھارت کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

نارتھ ساؤنڈ میں کھیلے گئے ویمن ورلڈ ٹی ٹونٹی سیمی فائنل میں بھارتی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 112 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، مندھانا 34 رنز بناکر نمایاں رہیں۔

میچ میں انگلینڈ کی جانب سے ہیتھر نائٹ نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

انگلینڈ کی جانب سے جوز 53 اور شائیور 52 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہیں ۔

ویمن ورلڈ ٹی ٹونٹی فائنل میں اب انگلینڈ کا مقابلہ آسٹریلیا سے ہوگا۔

SHARE

LEAVE A REPLY