میرا بس چلے تو حکومت کو چلنے ہی نہ دوں

0
692

متحدہ مجلس عمل (ایم ایم اے) کےسربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ میرا بس چلے تو ایک دن بھی اس حکومت کو چلنے ہی نہ دوں۔

سکھر میں ایم ایم اے کے تحفظ ختم نبوت ملین مارچ سےخطاب میں مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ حکمران کسی بھی طور پر قوم کے نمائندے نہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کہتے ہیں کہ لیڈر وہی ہوتا ہے جو یوٹرن لیتا ہے، ملک میں جمہوریت کا آج صرف نام رہ گیا ہے۔

ایم ایم اے سربراہ نے مزید کہا کہ ہم پاکستان کو امریکا اور مغرب کی کالونی نہیں بننے دیں گے۔

’میرا بس چلے تو حکومت کو چلنے ہی نہ دوں‘
انہوں نے عمران خان پر تنقید کرتےہوئے کہ وزیراعظم کی وضاحتیں ناکافی اور ناقابل قبول وضاحتیں ہیں،وہ جس طرف ریاست کو لے جارہے ہیں وہ ریاست کا راستہ نہیں ہے۔

مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ عمران خان جیسے کٹھ پتلی کو پاکستان پر حکومت کرنے کا کوئی حق نہیں ہے،بس چلے تو ایک دن بھی اس حکومت کو چلنے نہ دیں۔

ایم ایم اے سربراہ نے کہا کہ پاکستان اقتصادی طور پر عالمی مالیاتی اداروں کا غلام بن چکا ہے، اس ملک کی اصل آزادی وہی ہےجب ہم اپنے فیصلے آزاد قوم کی طرح کرسکیں۔

جلسے سے ایم ایم اے میں شامل دیگر جماعتوں کے رہنماوں نے بھی خطاب کیا ۔

SHARE

LEAVE A REPLY