کرتار پور راہداری کھلنے پر بھارتی وزیر جذباتی ہو گئیں

0
781

کرتار پور راہداری کھلنے پر بھارتی وزیر ہرسمرت کور بادل جذباتی ہو گئیں، ان کا کہنا ہے کہ آج بہت جذباتی ہوں، خوابوں میں نہ سوچا تھا کہ کرتار پور جاسکوں گی۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ آج وہاں جارہی ہوں جہاں بابا گرونانک نے 18 برس گزارے، آج کرتار پور میں میرے جیسے لاکھوں لوگوں کی دعائیں رنگ لارہی ہیں۔

ہرسمرت کور بادل نے مزید کہا کہ کرتار پور کوریڈور کا کھلنا بتاتا ہے کہ گرونانک ہم پر مہربان ہیں،آج بابا گرونانک کے چمتکار نے دونوں ملکوں کے درمیان کام کردیا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY