ارجنٹینا میں منعقد ہونے والے G20اجلاس میں رکن ممالک کے سربراہان نے شرکت کی۔
اس موقع پرسربراہان کا ایک فیملی فوٹو بھی لیا گیا لیکن اس دوران سعودی ولی عہد محمد بن سلمان میڈیا کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔
فیملی فوٹو کیلئے محمد بن سلمان اسٹیج پر آئے تو کسی سے مصافحہ کیے بغیر کونے میں کھڑے ہوگئے۔
اس دوران باقی سربراہان ایک دوسرے کے ساتھ گھل مل گئے جبکہ سعودی ولی عہد کھنچے کھنچے دکھائی دیئے۔












