اسد عمر نے نہ استعفیٰ دیا ہے نہ ہی دینے کا فیصلہ کیا

0
774

ترجمان وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ اسد عمر نے نہ استعفیٰ دیا ہے نہ ہی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

پی ٹی آئی کے پارٹی اجلاس میں جہانگیر ترین اور اسد عمر کے درمیان تلخ کلامی کی خبریں سامنے آنے کے بعد ترجمان وزارت خزانہ نے وضاحتی بیان میں کہا کہ صحت مند بحث پارٹی کلچر کا حصہ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وزیر خزانہ کے استعفے کی افواہ بعض عناصر اپنے مذموم مقاصد کیلئے اڑا رہے ہیں۔

ترجمان کے مطابق وزیر خزانہ کا عبد الرزاق داؤد یا کسی اور سے کوئی جھگڑا نہیں ہوا۔

SHARE

LEAVE A REPLY