ايران نواز حوثی ملیشیا کے مرکزی مذاکرات کار نے مطالبہ کيا ہے کہ بندرگاہی شہر الحديدہ کو ’غیر جانبدار علاقہ‘ قرار دے ديا جائے۔ انہوں نے يہ مطالبہ اپنے ملک ميں قيام امن کے ليے سويڈن ميں جاری مذاکرات کے موقع پر ہفتے کے روز کيا۔
محمد عبدالسلام نے مزيد کہا کہ حوثی باغی صنعاء کے ہوائی اڈے کی بحالی کے ليے امريکی مدد پر بھی رضامند ہيں۔ واضح رہے کہ يمن ميں قيام امن کے ليے سويڈن ميں يہ مذاکرات جمعرات سے جاری ہيں، جن ميں سعودی حمايت يافتہ يمنی حکومت کا وفد بھی شريک ہے۔












