اسلام میں میاں بیوی کے حقوق (58) از شمس جیلانی

0
904

ہم گزشتہ مضمون میں یہاں تک پہونچے تھے کہ دراصل ہم مخلوق سے لیکر رب تک جائزہ لیتے ہو ئے چلے جائیں تو یہ رازہم پر عیاں ہوجا ئے گا کہ نہ ہم اپنے حقوق اوروں پر جانتے ہیں نہ خالق کے حقوق اپنے اوپر جانتے ہیں نہ مخلوق کے حقوق اپنے اوپر جانتے ہیں ؟ا گر میری بات کا یقین نہ ہو تو سڑک پر چلے جائیے اور کسی کسی سے بھی پوچھ لیجئے کہ خالق کے حقوق بندوں پر کیا ہیں اور بندوں کے حقوق خالق پر کیا ہیں ؟ پھردیکھئے کتنے لوگ جواب درست دیتے ہیں۔ حالانکہ ہمارے مالک نے پہلے دن سے ہی ہمیں تخلیقِ کائینات کا مقصد بتادیا ہے یہ فرماکر کہ“ تم پرمیرا حق یہ ہے کہ تم میری عبادت کرو، پھر تمہارا حق مجھ پر یہ ہے کہ میں اپنے انعامات سے تمہیں جنت میں ہمیشہ کے لیے داخل کردوں“۔جبکہ ہماری اکثریت نے آجکل عبادت کا مطلب یہ سمجھا ہوا ہے۔ کہ نماز پڑھ لیں خیرات خوب کریں روزہ رکھ لیں اور حج کر آئیں ؟ اس کے بعد ہمیں یہ لائنس مل جا ئے گا کہ اس کے بعد ہم جوکبھی کرتے پھریں؟ ہم جنت حقدار رہیں گے؟ جبکہ حضو ر(ص) نے فرمایا کہ مومن اس وقت تک بیم ورجا کی حالت رہے گا جب تک کہ پلصراط پار نہ کرلے“ جب کہ رب فرماتا ہے کہ میں نے تو سب کچھ تمہیں نواز نے کے لیے بنا یا ہے لیکن میری صرف ایک شرط ہے کہ میری بات مان لیا کرو؟ یعنی سب کچھ اس کے لیے ہے جو قرآن میں آیا ہے یاحدیثوں میں لکھا ہوا حضور(ص) ہماری رہنمائی کے لیے چھوڑ گئے ہیں۔ جب کہ ہم انہیں کھول کر دیکھتے ہی نہیں ہیں اور نہ ہی ہمارے پاس اس کے لیے وقت ہے؟ اس کا بھی تدارک پہلے ہی سے اللہ سبحانہ تعالیٰ نے بات فرما دیا ہے کہ اگر تم کسی بات کو نہیں جانتے ہوتو کسی صاحبِ علم سے جاکر معلوم کرو؟
ان سائلوں کی حاجت روائی سے پہلے اگر وہ اپنے اوپر سائل کے واجبات کو دیکھیں تو وہاں یہ لکھا ہوا ملے گا کہ اگر لوگ متقی ہوں تو انہیں رحمت کی بشارت دو ؟ اگر معاشرہ بگڑا ہوا تو انہیں غضب سے ڈرا ؤ ۔جس کا ثبوت مکی سورتوں کی شکل میں آپ کو مل جائے گا۔ آج جو ہماری اخلاقی حالت ہے؟ اس کا تقاضہ یہ ہے کہ منبروں سے جو پیغام بھی جائے وہ حالات حاضرہ کو دیکھتے یہ جائے کہ “حرام کی کمائی مال سے نہ کوئی نیکی قبول ہے نہ کوئی دعا نہ کوئی عبادت“ اور اس میں اگر شرک شامل ہوجا ئے پھر تو کچھ بھی قابلِ معافی نہیں ہے۔ یہ ہی حالت تقریبا حقوق العباد کی بھی ہے کہ کسی صورت میں بھی معاف نہیں ہیں جب تک کہ اہلِ معاملہ خودنہ معاف کردیں یا جس کا حق مارا ہو اس سے مجرم خود نہ معاف کرالے؟ پاکستان کل کی خبر تھی کہ اسی بلین کی بجلی سالا نہ چوری ہوجاتی ہے۔ جبکہ بیت المال کو نقصان پہونچانا اتنا بڑا جرم ہے کہ اگر کوئی عاقبت پر یقین رکھتا ہے توکبھی نہیں کریگا۔ یہ سوچ کر کے کہ بائیس کروڑ میں کیسے تلاش کر ونگا اور کیسے معاف کرونگا جبکہ ہر لمحہ کچھ لو گ لقمہ اجل بن رہے ہیں ؟ یہ ہی حال میاں اور بیوی کے مسئلہ میں ہے جس پراللہ سبحانہ تعالیٰ نے شوہروں کو گھر کا سربراہ ہونے کی وجہ سے تاکید فرمائی ہے کہ دیکھو اپنی بیویوں کاخیال رکھنا جو کمزور ہیں اور جنہیں تم نے میرے نام پر اپنے لیے حلال کیا ہے۔ لیکن جو لوگ اپنی بیٹیوں اور ماؤں کے حقوق نہیں ادا نہیں کر رہے ہیں وہ بیوؤں کے حقوق کیاادا کریں گے؟ یہ رواج عام ہے کہ لوگ بیٹیوں کو حصہ نہیں دیتے بھائی بہنوں کو حصہ نہیں دیتے؟ وہ بیوی مہر کب دیں گے جبکہ انہیں پڑھا ہی یہ دیا جاتا ہے کہ مہر تو ٹوکن منی ہے جبکہ ووہ ٹوکن منی نہیں ہے۔ وہ بیوی کا حق ہے بتیس روپیہ نہیں وہ بھی شوہر کی ہستی کے مطابق ہو۔ اگر ہونے والے شوہر کا ادا کر نے کا ارادہ نہیں ہے۔ توپھر علماء کے نزدیک نکاح ہی نہیں ہو اور حضور (ص) نےایک حدیث میں اس فعل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت فرمائی ہے۔ باقی آئندہ

SHARE

LEAVE A REPLY