کرسمس کی تیاریاں، سویڈن میں قدیم کرسمس مارکیٹ سج گئی

0
65

یورپ بھر میں کرسمس کی تیاریاں عروج پرپہنچ گئیں۔سویڈن میں قدیم کرسمس مارکیٹ پھر سے سج گئی۔

کرسمس کی آمد میں اب پندرہ دن سے بھی کم وقت رہ گیا ہے اسی سلسلے میں یورپ بھر میں کرسمس کی تیاریاں بھی زور و شور سے جاری ہیں۔

سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں ہر سال کی طرح اس سال بھی قدیم کرسمس مارکیٹ سج گئی ہے جسے گزشتہ روز عوام کیلئے کھول دیا گیا ہے۔

برسوں قدیم اس مارکیٹ کو دلہن کی مانند سجایا گیا ہے جبکہ رنگ برنگے برقی قمقموں سے سجی اس مارکیٹ میں کرسمس تحائف کے طور پر دی جانیوالی اشیاء سمیت خوبصورت موم بتیاں،سانتاکلاز لباس، سوئیٹس ، او ر انتہائی دیدہ زیب کرسمس ٹری بھی رکھے گئے ہیں جہاں مقامی افراد سمیت بڑی تعداد میں سیاح بھی خریداری کیلئے آرہے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY