سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کی سزا پر امریکی ردعمل

0
1680

سائفر کیس کی خصوصی عدالت کی جانب سے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو سزا سنائے جانے پر امریکی ردعمل بھی سامنے آگیا ہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر کا کہنا ہے کہ وہ سابق وزیراعظم کے خلاف کیسز کو دیکھ رہے ہیں، عدالت کی سنائی گئی سزا پر کوئی تبصرہ نہیں کریں گے۔

اپنی پریس بریفنگ میں میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم کے خلاف مقدمہ چلنا ایک قانونی معاملہ ہے، قانونی معاملے پر پاکستانی عدالتوں سے رجوع کریں۔ پاکستان کے اندرونی معاملات، عہدے کے امیدواروں کے حوالے سے کوئی پوزیشن نہیں لیتے۔

ان کا کہنا تھا کہ آزاد منصفانہ اور کھلا جمہوری عمل دیکھنا چاہتے ہیں، ایسا جمہوری عمل چاہتے ہیں جس میں تمام فریقین کی وسیع پیمانے پر شرکت ہو، جمہوری اصولوں کا احترام ہو۔

واضح رہے کہ سائفر کیس کی خصوصی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو 10، 10 سال قید کی سزا سنادی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY