برطانوی وزیر اعظم ٹریزا مے یورپی یونین کی سربراہی سمٹ میں شرکت کی خاطر برسلز پہنچ گئی ہیں۔ رواں ہفتے کے دوران ان کا یہ دوسرا دورہ برسلز ہے۔ مے اس سمٹ میں بریگزٹ ڈیل اور اپنے سیاسی کیریئر کو بچانے کی کوشش کریں گی۔
یورپی رہنما اس ڈیل پر دوبارہ مذاکراتی عمل کو رد کر چکے ہیں تاہم ان کے مطابق اس کی تشریح کے راستے کھلے ہیں۔ اس دو روزہ سمٹ میں بریگزٹ کا معاملہ حاوی رہنے کی توقع ہے۔ یورپی رہنما اس دوران دیگر یورپی اور عالمی معاملات پر تبادلہ خیال بھی کریں گے۔












