حکومت اگر پی بی سی اور پی ٹی وی کو بی بی سی کی طرز پر مرج کرنا چاہتی ہے تو مکمل طور پر بی بی سی فارمولہ کو سٹڈی کیا جائے اور یاد رہے بی بی سی چلانے کے لیئے انگلینڈ کے ہر گھر سے ٹیکس وصول کیا جاتا ہے.
بی بی سی کسی بھی سطح پر منافہ بخش ادارہ نہیں ہے.
بی بی سی کی پیروی کرنے سے پہلے ادارے کو جدید آلات اور سافٹ وئیرز(فنانس,ایڈمن کو اسشپیشلی) سے لیس کیا جائے
باقائدہ ایک وسیع مارکٹنگ کا ڈپارٹمنٹ بنایا جائے جنکی مرضی سے پروگرام ترتیب دیے جائیں.
پی ٹی وی کی فیس کی طرح ریڈیو فیس فوری طور پر لاگو کی جائے.
مرجر سے پہلے پی بی سی اورپی ٹی وی کے ایکٹ اور آرڈینینس ختم کرکے ایک نیا ایکٹ یا آرڈینینس لانا ہوگا. دونوں اداروں کے ملازمین کو یکساں سیلری پیکج دینا ہوگا نئے ادارے کو کسی بھی قسم ٹیکسز سے مثتثنا کیا جائے. اور نئے وقوع پزیر ادارے کو مکمل طور پر آزاد کیا جائے. کیونکہ ہر پابندی کی قیمت ہوتی ہے جو کہ حکومت نے ادا کرنی ہوتی ہے.
احمد وقاص
سیکٹری کوآرڈینیشن
یو ایس او سی بی اے یونین
ریڈیو پاکستان













