مسلم لیگ نون کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے اپنے بھائی، پارٹی صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہبازشریف سے پارلیمنٹ ہاؤس میں ون آن ون ملاقات کی ہے۔

اس موقع پر دونوں بھائیوں میں احتساب عدالت کے متوقع فیصلے کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔ دونوں بھائیوں نے آپس میں مشاورت کی اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شریف برادران نے احتساب عدالت کا فیصلہ حق میں آنے کی صورت میں خاموش رہنے جبکہ خلاف آنے پر عوامی رابطہ مہم چلانے پر اتفاق کیا۔

واضح رہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت نے گزشتہ روز میاں نواز شریف کے خلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز پر فیصلے محفوظ کر لیے ہیں، یہ فیصلے 24 دسمبر کو سنائے جائیں گے۔

احتساب عدالت کی جانب سے ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کو 10 سال قید و جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی بعد میں جسے اسلام آباد ہائی کورٹ نے معطل کر دیا تھا۔

نواز شریف ان ریفرنسز میں جج محمد بشیر کی احتساب عدالت میں 87 اور ارشد ملک کی احتساب عدالت میں 78 مرتبہ پیش ہوئے ہیں، اس طرح وہ مجموعی طور پر وہ 165 مرتبہ احتساب عدالت میں پیش ہوچکے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY