مرکزاطلاعات فلسطین
امریکا میں گذشتہ برس ہونے والے صدارتی انتخابات میں کامیاب ہونے والے ڈونلڈ ٹرمپ کے 20 جنوری 2017ء کو حلف برداری کے بعد فلسطین میں یہودی آباد کاری کا ایک نیا طوفان آیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق بیس جنوری کو ڈنلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہونے کے بعد فلسطین میں چند ہفتوں کے دوران 8 ہزار مکانات کی تعمیر کی منظوری دی گئی ہے۔
گذشتہ روز اسرائیلی حکومت کے وزیر برائے ہاؤسنگ یواف گیلنٹ نے مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے میں 2086 نئے مکانات کی تعمیر کی منظوری دی ہے جس کے بعد چند ایام کے دوران فلسطین میں غیرقانونی تعمیراتی منصوبوں کے ضمن میں آٹھ ہزار مکانات تعمیر کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
عبرانی ٹی وی کے مطابق اسرائیلی وزیر کا کہنا ہے کہ وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو اور وزیر دفاع آوی گیڈور لائبرمین کی جانب سے منظوری دی گئی ہے۔ جس کے بعد غرب اردن میں مزید دو ہزار سے زاید مکانات تعمیر کیے جا رہے ہیں۔
گذشتہ ہفتے غرب اردن اور بیت المقدس میں اسرائیلی حکومت نے چھ ہزار مکانات کی تعمیر کی منظوری دی تھی۔












