افغان صدر اشرف غنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ افغان فورسز میں ملک کے دفاع کی صلاحیت موجود ہے۔
افغانستان سے نصف امریکی فوج کے انخلاء کے اعلان پر افغان صدر اشرف غنی کے ترجمان نے اپنے ردعمل کا اظہارکیا ہے۔
ترجمان افغان صدر کا مزید کہناہے کہ افغانستان سے امریکی فوج کا انخلاء سیکیورٹی صورت حال پر اثر انداز نہیں ہوگا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکی فوجی اہلکار زیادہ تر تربیتی اور مشاورتی مشن کا حصہ تھے۔
واضح رہے کہ امریکا نے افغانستان میں اپنی فوج کی تعداد میں نصف فیصد کمی کا اعلان کیا ہے، امریکی میڈیا کے مطابق فوج کو افغانستان میں تعینات اہلکاروں کی تعداد میں نصف فیصد کمی کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے، اس بارے میں منصوبہ بندی جاری ہے۔
امریکا کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ فوج کی تعداد میں 7ہزار اہلکاروں کی کمی کی جائے گی، یہ فیصلہ شام میں امریکی فوجیوں کی واپسی کے ساتھ ہی کیا گیا ہے۔
دوسری جانب امریکا کے وزیر دفاع جیمز میٹس نے شام سے فوج واپس بلانے کے فیصلے سمیت صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دیگر پالیسیوں سے خفاہو کر مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔












