شام کے مشرقی حصے میں گزشتہ شب کیے جانے والے فضائی حملوں میں ایران نواز عراقی ملیشیا کے 10 ارکان مارے گئے۔ یہ بات سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کی طرف سے بتائی گئی ہے۔
تاہم یہ واضح نہیں کیا گیا کہ یہ فضائی حملے کس نے کیے۔ آبزرویٹری کے مطابق وادی فرات میں یہ فضائی حملے ایرانی انقلابی گارڈز اور اس کی اتحادی عراقی ملیشیا کے تین اہداف پر کیے گئے۔












