شام سے امریکی فوج کے انخلاء پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے تہران حکومت نے کہا ہے کہ شام میں امریکی فوج کی موجودگی ایک غلطی ہونے کے علاوہ نظریاتی کشیدگی کا باعث بھی بنی۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ روز اول سے شام میں امریکی فوج کی موجودگی کو کسی بھی طرح جائز قرار نہیں دیا جا سکتا اور اس کی وجہ سے سارا علاقہ عدم استحکام کا شکار ہو کر رہ گیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انخلاء کے فیصلے کے بعد کہا تھا کہ شام سے امریکی فوج کے انخلاء پر روس، ایران، شام اور دوسرے کئی ممالک کسی بھی طور پر مسرت کا اظہار کرنے سے قاصر رہیں گے۔

SHARE

LEAVE A REPLY