امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے الزام عائد کیا ہے کہ صدر ٹرمپ امریکا پر گیارہ ستمبر 2001 میں ہونے والے حملوں سی جڑی تصاویر سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔

اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں ڈونلڈ ٹرمپ نے ’ہم کبھی نہیں بھولیں گے‘ کے پیغام کے ساتھ اس حملے کی فوٹیج پوسٹ کی تھی۔

اس سے قبل مینیسوٹا سے ڈیموکریٹک پارٹی کی مسلمان رکن کانگریس ایہان عمر نے اپنی ایک تقریر میں گیارہ ستمبر کے حملوں کو ’چند افراد کی کارروائی‘ قرار دیا تھا، جس پر انہیں تنقید کا سامنا ہے کہ انہوں نے امریکی سر زمین پر ہونے والے اس بڑے حملے کی شدت کو کم کرنے کی کوشش کی

SHARE

LEAVE A REPLY