پاکستان پیپلز پارٹی کے بلاول بھٹو زرداری سندھ اسمبلی پہنچ گئے، جہاں وزیر اعلیٰ سندھ نے بلاول بھٹو کا استقبال کیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی سے ملاقات کی۔

اس سے قبل چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ نئے پاکستان میں یوٹرن لینے والے سب سے بڑے لیڈر سمجھے جاتے ہیں، اس لحاظ سے وہ سب سے بڑے لیڈر بن گئے ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا تھا کہ بلاول نے نواز شریف سے ملاقات کرکے سب سے بڑا یوٹرن لیا۔

جس پر بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ کسی کی تیمارداری کو عیادت تک ہی رکھنا چاہیے، انسانی اقدار سیاست سے بالاتر ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے فواد چوہدری کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ پہلے انسان بنو پھر سیاست دان۔

انہوں نے یاد دلایا کہ نواز شریف نے بھی عمران خان کے گرنے پر ان کی تیمارداری کی تھی۔

SHARE

LEAVE A REPLY