امریکا میں ہونے والے ایک سروے میں نصف امریکیوں نے صدر ٹرمپ کو نسل پرست قرار دیا ہے۔

کوئناپیاک یونیورسٹی کے سروے میں 49فیصد امریکیوں نے ٹرمپ کو نسل پرست قرار دیا۔

سروے میں شامل44فیصد سفید فام افراد اور79فیصدسیاہ فام افراد کا کہنا ہے کہ ٹرمپ نسل پرست ہیں جبکہ58فیصد ہسپانوی نژاد افراد کی ٹرمپ کے بارے میں یہی رائے ہے۔

سروے میں شامل 19 فیصد سیاہ فام افراد نے اس رائے سے اختلاف کیا ہے جبکہ2فیصد افراد نے اپنی رائے نہیں دی۔

SHARE

LEAVE A REPLY