پاکستانی وزير اطلاعات فواد چوہدری نے خبر رساں ادارے روئٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان دنوں ملکی ويزا پاليسی کا جائزہ ليا جا رہا ہے۔
انہوں نے بتايا کہ پچپن ممالک کے شہريوں کے ليے پاکستان ميں بغير ويزے سفر کی سہولت زير غور ہے۔ ان ميں زيادہ تر يورپی ممالک شامل ہيں۔ واضح رہے کہ اسی ماہ پرتگال نے سياحت کے ليے پاکستان کو محفوظ ملک قرار دے ديا ہے۔
فرانس نے بھی پاکستان کے حوالے سے سفری ہدايات ميں نرمی کی ہے۔ پاکستانی وزير برائے انفارميشن نے اس پيش رفت کو خوش آئند قرار ديا ہے۔













