وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے 4ممالک کےاپنےدورےکو”شٹل ڈپلومیسی”کا نام دےدیا۔

شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ان کا علاقائی اسٹیک ہولڈرزکےپاس جانےکامقصدافغان مفاہمتی عمل پروسیع ترہم آہنگی پیداکرناتھا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک مضبوط مربوط اورخوشحال ہمسائیگی کیلئے پرعزم ہے۔

واضح رہے کہ شاہ محمود قریشی افغانستان، ایران، چین اور روس کا دورہ مکمل کر کےکل رات وطن واپس پہنچےہیں۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کابل، تہران، بیجنگ اور ماسکو میں ان ممالک کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کیں اور خطے میں روابط کے فروغ اور افغانستان میں قیام امن کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY