یمن کے ایران نواز حوثی ملیشیا نے بندرگاہی شہر الحدیدہ کا کنٹرول اقوام متحدہ کے حوالے کر دیا ہے۔ یہ پیشرفت رواں ماہ سویڈن میں ہونے والے مذاکرات میں طے پانے والی ڈیل کا حصہ ہے۔ ابھی تک یمن کے دونوں حریف الحدیدہ میں فائر بندی پر عمل پیرا ہیں۔

یہ ڈیل سویڈن کے قصبے ریمبو میں اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی مارٹن گریفتھس کی کوششوں سے طے پائی تھی۔ اس سیز فائر ڈیل کی نگرانی اقوام متحدہ کی ٹیم کر رہی ہے، جس کی سربراہی ہالینڈ کے ایک ریٹائرڈ جنرل کیمیرٹ کو تفویض کی گئی ہے۔ اس نئی پیش رفت کو متحارب فریقین کے درمیان اعتماد سازی کا ایک عمل قرار دیا گیا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY