نومولود بچوں کی معذوری کے خطرے سے آگاہ کرنے والا آلہ

0
1187

امریکی یونیورسٹی کے طالب علموں نے ایسا آلہ تیار کر لیا جو بچوں کی معذوری یا کسی بڑی بیماری سے متعلق آگاہی فراہم کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق ہاروڈ یونیورسٹی کے شعبہ طب کے طالب علموں نے ایک چھوٹا سینسر ایجاد کیا جسے بچے کے ہاتھ اور انگلی پر آسانی سے لگایا جاسکتا ہے، یہ آلہ بچے کی نگہداشت کرے گا اور کسی بھی بڑی بیماری کی پیشگی اطلاع دے گا۔

طالب علموں کے مطابق یہ سینسر ہر قسم کی معذوری کے حوالے سے پیش گی اطلاع دے گا اور اس کے وائرسسز کا خاتمہ بھی کرے گا، سینے کی تکلیف میں مبتلا بچے کا ٹیسٹ بھی اسی کے ذریعے کیا جاسکے گا۔

ماہرین کے مطابق یہ سینسر بچے کی اندرونی و بیرونی حرکات کو ریکارڈ کرے گا، جیسے والدین دیکھ بھال کرتے ہیں، بڑی عمر کے افراد اس آلے کو لگوانے میں دلچسپی ظاہر نہیں کریں گے وگرنہ یہ اُن کا بھی ریکارڈ مرتب کرسکتا ہے۔

آلہ ایجاد کرنے والے طالب علم سیائی یو کا کہنا تھا کہ ہم نے ایسا مائع بھی تیار کیا جو خطرناک نہیں بلکہ اس کی مدد سے آپ بچے کی طبیعت پر نظر رکھ سکتے ہیں۔

ماہرین نے اس آلہ کا نومولود بچوں پر تجربہ کیا جو کامیاب رہا، سینیسر کی مدد سے بیماریاں سامنے آئیں، بالخصوص جلدی امراض سامنے آئے جو کسی معذوری کا باعث بن سکتے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY