خانہ جنگی کے شکار ملک شام کے مشرقی حصے میں جہادی تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ کے ایک میزائل کی زد میں آ کر دو برطانوی فوجیوں کے زخمی ہونے کا بتایا گیا ہے۔
یہ فوجی مشرقی شام کے دیرالزور صوبے کے ایک گاؤں الشعفاہ میں متعین تھے جب وہ جہادیوں کے داغے گئے میزائل کی زد میں آئے۔ ان زخمی فوجیوں کے ہمراہ امریکی حمایت یافتہ سیرین ڈیموکریٹک فورسز کا ایک جنگجو بھی مارا گیا ہے۔
الشعفاہ کو دریائے فرات کے پہلو میں داعش کے زیر کنٹرول آخری ٹھکانہ بتایا جاتا ہے۔ یہ امر اہم ے کہ سیرین ڈیموکریٹک فورسز کو امریکا کے علاوہ کئی مغربی ممالک کی حمایت بھی حاصل ہے۔











