سپریم کورٹ کا اصغر خان عملدرآمد کیس بند نہ کرنے کا فیصلہ

0
28

سپریم کورٹ نے اصغر خان عملدرآمد کیس بند نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ایف آئی اے نے فائل بند کرنے کی استدعا کی ہے، کیسے ہم عدالتی حکم کو ختم کر دیں، اس معاملے کی مزید تحقیقات کرائیں گے۔

یاد رہے لواحقین نے اصغر خان کیس بند کرنے کی مخالفت کی تھی۔ سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے جواب میں لواحقین نے کہا اصغر خان کیس میں ایف آئی اے انکوائری ختم نہیں ہونی چاہئے، ایف آئی اے کی انکوائری ختم کرنے کی سفارش کو مسترد کرتے ہیں، خاندان کیس کا منطقی انجام چاہتا ہے، کیس کے ٹرائل کے بعد سامنے آنے والا نتیجہ عوام کے سامنے رکھا جائے۔

جواب اصغر خان کی اہلیہ، بیٹے اور بیٹوں کی جانب سے مشترکہ طور پر جمع کرایا گیا۔ جواب اصغر خان کیس میں ان کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے جمع کرایا۔

SHARE

LEAVE A REPLY