مصری وزارت داخلہ کے مطابق پولیس اور مبینہ مسلم عسکریت پسندوں کے مابین ایک جھڑپ میں چھ عسکریت پسند ہلاک ہو گئے۔

قاہرہ حکومت کے مطابق یہ مسلح تصادم اس وقت شروع ہوا، جب پولیس نے ملک کے جنوبی صوبے سہاج میں دہشت گردوں کے ایک خفیہ ٹھکانے پر چھاپہ مارا۔ مصر کو سن 2013 میں صدر مرسی کی حکومت کا تختہ الٹ دیے جانے کے بعد سے شدت پسند مسلم گروپوں کی مسلح کارروائیوں کا سامنا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY